ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: میں نے کبھی کسی قاتل کو پناہ نہیں دی ، ہر مذہب والوں کے ساتھ رہتاہوں : رماناتھ رائی

منگلورو: میں نے کبھی کسی قاتل کو پناہ نہیں دی ، ہر مذہب والوں کے ساتھ رہتاہوں : رماناتھ رائی

Tue, 27 Jun 2017 20:29:35    S.O. News Service

منگلورو:27/جون (ایس اؤنیوز)میں نے کبھی کسی قاتل کو پناہ نہیں دی ہے اور کبھی اشتعال انگیزبھاشن نہیں کیا ہوں ،البتہ جنہوں نے اشتعال انگیز بیانات دینے والوں اور قاتلوں کو پناہ دینے والوں کو گرفتار کرنے کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ ، ڈی جی پی سمیت کئی ایک اعلیٰ پولس افسران سے گفتگو کئے جانے کی دکشن کنڑا ضلع نگراں کار وزیر رماناتھ رائی نے اطلاع دی۔

دکشن کنڑا ضلع کانگریس دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہاکہ میں ہر مذہب اور ذات والوں سے مل جل کر رہتاہوں ، اس کے علاوہ میرے حلقہ کئی ایک ترقی جات کاموں کو انجام دیا ہوں، فرقہ پرست قوتیں اس کو برداشت نہ کرتے ہوئے مجھے نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ۔

ضلع نگراں کار وزیر ہونے کے ناطے ضلع کے امن وامان ، قانونی نظام کو لے کر ایس پی ملاقات اور بات چیت کرنا غلط نہیں ہے ، میں آج بھی اس کا دفاع کرتاہوں ، بنٹوال کی آئی بی میں ایس پی کے ساتھ میری جو گفتگو ہوئی ہے اس کا ایک حصہ بھی سوشیل نیٹ ورک پر پھیلا یا گیا ہے ، اسی کو لے کر مخالفین میری مخالفت کررہے ہیں، یہاں حقیقت کو چھپائےجانےکی بات کہی۔

مجھے ہندو اور مسلمان فرقہ پرست کہہ کر تنقید کررہے ہیں، لیکن میرا ایک پکا سکیولر ہونا ثابت ہوا ہے ۔ پریس کانفرنس میں ڈی سی سی کے نومنتخب صدر بیلتھنگڈی کے ہریش کمار ، رکن اسمبلی جے آر لوبو، ابراہیم کوڈیجال ، بی ایچ قادر، نائب مئیر رجنیش کاپکاڑ، پدمنابھ وغیرہ موجود تھے۔


Share: